کوئٹہ میں کوڑے دان میں دھماکہ،تین بچے جھلس گئے

12:16 PM, 21 Apr, 2017

 کوئٹہ:کوئٹہ میں کوڑے دان میں دھماکے سے 3 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح کوئٹہ کی زرغون روڈ پر واقع کوڑے دان میں دھماکے کے نتیجے میں 12سالہ آغا محمد عمر ،14سالہ بور محمد عمر اور 10سالہ عاطف عمر جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ 

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں