نواز شریف کل بھی وزیر اعظم تھے ، ہیں اور رہیں گے

نواز شریف کل بھی وزیر اعظم تھے ، ہیں اور رہیں گے

لاہور:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق صدرسینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نوازشریف کل بھی وزیراعظم تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نکا کہناتھا کہ پانامہ کے فیصلے کو مانتا ہوں اور پانامہ کیس کے فیصلے میں فتح عدل کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ یہ پارٹی کرتی رہتی ہے،اگر کوئی حادثہ بھی ہوتا تھا تو کہا جاتا تھا کہ استعفیٰ دیں،میں بھی ماضی میں حکومتوں سے یہی مطالبہ کرتا تھا۔