نیو یارک: افراد ایسے بھی ہیں جو شہرت پانے کیلئے نہ صرف خطرناک کرتب پیش کرتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ قائم کردیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے ایک طاقتور شخص نے ماتھے کے ذریعے کیلیں ٹھوکنے کا کارنامہ پیش کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہر ریسلر John Ferraro نے اپنے ماتھے کے ذریعے صرف 2 منٹ میں 38 کیلیں لکڑی کے تختے پر ٹھوک کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔
واضح رہے اس قبل یہ ریکارڈ 2 منٹ میں20 کیلیں ٹھوکنے کا تھا.