سابق ایرانی صدر احمدی نژاد انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار

08:50 AM, 21 Apr, 2017

 ایرانی ٹی وی کے مطابق سپریم باڈی شورائے نگہبان نے سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو 19 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے جب کہ احمدی نژاد نے گزشتہ ہفتے ہی صدارتی امیدوار کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو اس سے قبل الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرچکے تھے۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے احمدی نژاد پر زور دیا تھا کہ وہ صدارتی دوڑ سے دور رہیں۔ احمدی نژاد نے مسلسل 2005 سے 2013 تک ملک کے صدر رہے اور اگست 2013 میں مدت مکمل ہونے کے بعد انہوں نے صدارتی محل چھوڑا تھا۔

مزیدخبریں