ریاض: سعودی حکومت سعودائزیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت لیبر برائے سماجی ترقی کی جانب سے کہا گیاہے کہ عنقریب مملکت کے متعدد شاپنگ مالز میں غیر ملکی شہریوں کو کام کرنے سے روک دیاجائے گا۔
جبکہ ان کی جگہ پر صرف سعودی مرد اور خواتین ہی کام کریں گے ۔ سعودی وزارت لیبر کے ٹویٹر اکائونٹ پر کہا گیاہے کہ ہے ,"آئندہ مملکت کے متعدد شاپنگ مالز میں صرف سعودی شہری ہی کام کرتے نظر آئیں گے ۔"