لاہور: پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 ستمبر تا یکم اکتوبر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
جبکہ 27 ستمبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی ہوئی تاروں سے دور رہیں۔