ترامیم کا مقصد اشرافیہ کے قبضے کو مضبوط کرنا  ہے :شاہد خاقان عباسی 

08:15 PM, 20 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا مقصد ملک پر اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئینی ترامیم کا مقصد ملک پر اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے۔

 شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ آج ملک کونئےسوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے، آئینی ترامیم اشرافیہ کےبجائےعوام کی سہولیات کےلیےہونی چاہئیں۔ملک اس طرح نہیں چلتے، مسودے کے28صفحات میں عوام کے بجائےساری باتیں اشرافیہ سے متعلق ہے۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں نفاق کو ختم کرنے کے بجائے اتفاق پیدا کرنا ہوگا، سب کو اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، سیاست دان، عدلیہ سمیت سب حالات کو سمجھیں۔

مزیدخبریں