اسلام آباد:ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی ہونا شروع ہوگئی۔ حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر12.72 فیصد کی سطع پر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق روزمرہ استعمال کی17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 15ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 19اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.44 فیصد کمی کے ساتھ 16.09فیصد اور 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.48 فیصد کمی کے ساتھ 13.04فیصد رہی۔اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.58 فیصدکمی کے ساتھ 11.02فیصد رہی ۔
اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیاز، دال چنا ، خشک دودھ ، بیف، ٹماٹر اور دال مونگ، گیس چارجزبھی بڑھ گئے۔ اسی طرح گزشتہ سال کی نسبت گندم کا آٹا 38 سستا ہوا، سرخ مرچ اورچاول، پٹرول ، ڈیزل سستا ہواہے۔