ملتان :سربراہ جے یو آئی ( ف) مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے کہا ہمیں آئینی ترمیم کا مسودہ دکھائیں، مسودہ دیکھنے کے بعد معلوم ہوا اس میں فرق ہے۔
سربراہ جے یو آئی ( ف) مولانافضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سے کہا ہمیں آئینی ترمیم کا مسودہ دکھائیں، مسودہ دیکھنے کے بعد معلوم ہوا اس میں فرق ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ حکومت کسی قسم کا مسودہ دینے کے لئے تیار نہیں ہورہی تھی، حکومت بغیر تیاری ایوان سے توقع کررہی تھی کہ ہم سے تعاون کیا جائے۔
مولانافضل الرحمٰان نے کہا کہ بلاول بھٹو سے ملاقات میں طے ہوا تھا کہ وہ بھی تجاویز بنائیں ہم بھی مسودہ تیار کرتے ہیں، حکومت نے ایک کاپی پیپلزپارٹی کو اور ایک ہمیں دی.
ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا مقصد صرف حکومت کو تحفظ دینا تھا، حکومت کے پاس اکثریت نہیں تھی، ان کا انحصار جے یو آئی اراکین پر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہے پی ٹی آئی سے تلخی والا دور ختم ہو تو اس پر اگے بڑھنا چاہیے۔