پاک فوج کی خواتین افسروں کیلئے اقوام متحدہ کا بڑا اعزاز 

پاک فوج کی خواتین افسروں کیلئے اقوام متحدہ کا بڑا اعزاز 

اسلام آباد: دو پاکستانی خواتین امن فوجی افسروں کو اقوام متحدہ کے نظریات کو فروغ دینے کے لیے ان کی  شاندار کارکردگی اور عزم کے لیے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

میجر ثانیہ صفدر کو یو این امن مشن قبرص میں جبکہ میجر کومل مسعود کو وسطی افریقی جمہوریہ میں خدمات کی انجام دہی پر جینڈر ایڈوکیسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دونوں افسران نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا، یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور امن کی کوششوں میں مثبت کردار کا ثبوت ہے۔

مصنف کے بارے میں