بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک کرلیاگیا

04:11 PM, 20 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک کرلیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق چینل کو ہیک کرکے  امریکہ  میں قائم کمپنی ریپل لیبس کی کرپٹو کرنسی کو فروغ دینے والے ویڈیوز اپ لوڈ کردی گئیں۔ 

بھارتی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل کے ذریعے مفاد عامہ سے متعلق مقدمات کی سماعت اور براہ راست سماعت کے لیے یوٹیوب کا استعمال کر رہی ہیں۔

یوٹیوب چینل پر مقدمے کی سماعت کی براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ 2018 میں چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی میں حالیہ فل کورٹ میٹنگ کے متفقہ طور پر کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت عظمیٰ کی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو چل رہی تھی جس پر کرپٹو کرنسی سے متعلق عبارت تحریر ہے۔سپریم کورٹ کے ذرائع نے ویڈیو چینل ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اکاؤنٹ کی ریکوری پر کام کر رہے ہیں۔

ہیکرز نے بھارتی سپریم کورٹ کا چینل ہیک کرنے کے بعد اس پر پہلے سے موجود ویڈیوز کو پرائیویٹ کر دیا۔عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ انتظامیہ نے ہیک ہونے والے عدالتی یوٹیوب چینل کو غیر فعال کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
 

مزیدخبریں