لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ تحریک فسادکا ماضی کا ٹریک ریکارڈ بھی سب کے سامنے ہے، یہ جلسے کے نام پر ملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہاکہ تحریک فسادکا ماضی کا ٹریک ریکارڈ بھی سب کے سامنے ہے، یہ جلسے کے نام پر ملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔
عدالت نے تحریک انصاف کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی، عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈپٹی کمشنر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کسی کو سیاسی لبادہ اوڑھ کر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت نے کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کو جلسے جلوس کرنے سے روکا ہے نہ روکے گی، مولانا فضل الرحمان نے بھی پچھلے دنوں لاہور میں جلسہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے میں کیا ہوا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں۔ ان آڈیو کالز میں تحریک انصاف کے لوگ فساد برپا کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔