راولپنڈی: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپوں میں 12 خوارج ہلاک جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خوارج گروپ نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارجی انجام تک پہنچ گئے، دہشتگردوں سے بہاردی سے لڑتے ہوئے 6 سکیورٹی فورسز کے جوان جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے 2 واقعات ہوئے، 19 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ دہشت گردوں کا گروپ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ان دہشت گردوں کا پتہ لگایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آیا، خوارجی دہشت گردوں کے گروپ نے لدھا میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے مقابلہ کرتے ہوئے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔