تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ : ساؤتھ افریقہ ویمنز نے میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی

03:01 PM, 20 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

ملتان : ساؤتھ افریقہ ویمنز   ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 8 وکٹ سے شکست دے کر تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا اور سیریز  اپنے نام کر لی۔

ساؤتھ افریقہ ویمنز نے تین میچز کی سیریز 2-1 سے جیت لی، پاکستان ویمنز ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹی 20 سیریز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔

ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، سدرہ امین 37 منیبہ علی 33 اور کپتان فاطمہ ثنا 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

افریقی ٹیم نے ہدف محض 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پروٹیز کی جانب سے کپتان وولوارٹ 45، اینیکے بوش 46 اور ڈرکسن 44 ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔

قبل ازیں سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو ہرایا تھا۔

مزیدخبریں