پاکستان سٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ بن گیا

12:03 PM, 20 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 21 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 
کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 858 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 317 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 انٹربینک میں امریکی کرنسی 21 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج کاروبار کے دوران انڈیکس 81 ہزار 734 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 997 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری دن مثبت رہا جہاں 100 انڈیکس نے پہلی مرتبہ 82 ہزار کی حد عبور کی۔

گزشتہ روز حصص بازار میں 45 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب 61 کروڑ روپے رہی۔اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 665 ارب روپے رہی۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 81 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں