نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران کو معطل کردیا گیا

11:41 AM, 20 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے نااہلی اور بدنظمی پر محکمے کے 3 افسران کو 120 دن کیلئے معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن الیکشن کمیشن سندھ اظہرحسین ٹنواری ر الیکشن افسر کراچی خدا بخش شامل  کو نااہلی اور بدنظمی پر معطل کیاگیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں افسران انکوائری کے مکمل ہونے اور اگلے احکامات تک کراچی میں رہیں گے جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال کو قائم مقام الیکشن کمشنر سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 17 ستمبر کی رات پپری کراچی میں اسٹرانگ روم کے تالوں کو زبردستی توڑ کر مختلف پولنگ سٹیشنز کے متعدد بیگز کو نقصان پہنچایا گیا جس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ انکوائری کمیٹی میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس، ڈائریکٹر وسیم احمد اور آر ای سی لاڑکانہ عبدالوحید شامل ہیں،کمیٹی 3 دن میں تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ دے گی۔

مزیدخبریں