ترقی پذیرممالک  کوعالمی وباؤں کے منفی اثرات سے بچانے کے لئے مالی وسائل مہیا کرنا ہوں گے،ویکسین کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا:نگران وزیر اعظم 

10:32 PM, 20 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

نیویارک :نگران وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ ترقی پذیرممالک  کوعالمی وباؤں کے منفی اثرات سے بچانے کے لئے مالی وسائل مہیا کرنا ہوں گے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وبائی امراض کی روک تھام، تیاری اور ردعمل کے موضوع پر  نیویارک میں سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  ایک چھوٹے سے وائرس کی وجہ سے  کروڑوں لوگوں کو لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا، خوش قسمتی تھی کہ سائنسدان کورونا ویکسین بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

 کورونا وائرس کی روک تھام میں درپیش آنے والے مسائل کو دوبارہ نہ دہرانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، ہمیں عالمی سطح پرویکسین کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔ ویکسین کی تقسیم میں عالمی سطح پرغیرمنصفانہ رویہ دیکھنے کو ملا، وبائی

امراض کی روک تھام کے لئے ویکسینز کی دستیابی ہر ایک کے لئے ممکن بنانا ضروری ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  عالمی حدت میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان شامل ہے۔ گلوبل وارمنگ کے خلاف ہرایک کواپنا کردارادا کرنا چاہئے۔ 

مزیدخبریں