چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک  اور بڑا دھچکا،سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون  کے معاملے میں نیب نے  تحقیقات کا آغاز کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک  اور بڑا دھچکا،سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون  کے معاملے میں نیب نے  تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد :چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ان  کے خلاف سیلاب زدگان کیلئے ٹیلی تھون  کے معاملے میں نیب نے  تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے ۔ انہوں نے اگست 2022 میں ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈ اکھٹے کیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ارب 32 کروڑ روپے جمع ہوئے جس میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ نیب ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کی منظوری کی درخواست موصول ہوئی ہے۔نیب راولپنڈی نے کیس کی شکایت کی تصدیق کرکے انکوائری میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی  ان دنوں سائفر کیس میں  اٹک جیل میں قید ہیں۔

مصنف کے بارے میں