صدر، وزیراعظم، وزرا اور عوامی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لےسکیں گے ، سینیٹرز و بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلا سکیں گے:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

07:28 PM, 20 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے الیکشن کے لیے  ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 88 نکات پر مشتمل مجوزہ ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔ جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر، وزیراعظم، وزرا اور عوامی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لےسکیں گے جبکہ سینیٹرز و بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلا سکیں گےاور ترقیاتی سکیموں کے اعلانات پر پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عدلیہ، نظریہ پاکستان کے خلاف گفتگو اور مہم پر پابندی ہوگی جبکہ سیاسی جماعتیں، امیدوار رشوت، تحائف، لالچ نہیں دیں گے  اور سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کو ٹکٹس دیں گے ۔ضابطہ اخلاق کے مطابق جلسے جلوسوں اور عوامی اجتماعات میں اسلحہ کی نمائش، سرکاری خزانہ سے سیاسی و انتخابی مہم چلانے اور سرکاری ذرائع ابلاغ پر جانبدرانہ کوریج پر پابندی ہوگی۔


ضابطہ اخلاق کے مطابق امیدوار ہر پولنگ بوتھ پر ایک پولنگ ایجنٹ حلقہ کےلئے 3 الیکشن ایجنٹ مقرر کرسکتا ہے، الیکشن ایجنٹ کا متعلقہ حلقہ سے ہونا لازمی ہوگا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت انتظامیہ سے مشروط ہوگی۔

مزیدخبریں