بجلی چوروں کی شامت !"بجلی چوری کی اطلاع دیں،انعام پائیں "

بجلی چوروں کی شامت !

فیصل آباد: بجلی کی چوری روکنے کے لیے حکومت سرگرم ہے اور ملک بھر سے بجلی چور  پکڑے  جارہے ہیں۔  بجلی چوری کو روکنے کے لیے بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعامی رقم بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔



فیسکو کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کے مطابق بورڈ نے بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کی منظوری دے دی ہے۔

چیئرمین فیسکو کاکہنا ہےکہ  بجلی چوری کی اطلاع دینے والے شہری کو ریکوری کی رقم کا ایک فیصد انعام دیا جائے گا جب کہ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنے والی فیسکو ٹیموں کو بھی انعام ملے گا۔چیئرمین فیسکوکا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کی اطلاع دینے والے کا نام بھی خفیہ رکھا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں