طیاروں اور فضائی سفر کو  پرندوں سے محفوظ بنانے کے لیے  اہم قدم ، 3 بڑے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر  جدید خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ

03:18 PM, 20 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :طیاروں اور فضائی سفر کو  پرندوں سے محفوظ بنانے کے لیے  اہم قدم  اٹھایاگیا ہے۔ 3 بڑے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر  جدید خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔  ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں کو پرندوں سے بچانے کے لیے خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق 3 بڑے ایئر پورٹس پر جدید خود کار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان سی اے اے نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور ایئر پورٹ پر جدید خود کار سسٹم لگایا جائے گا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں اسلام آباد اور کراچی کے ایئر پورٹس پر یہ خود کار نظام لگایاجائے گا۔اس سلسلے میں سی اے اے نے درخواستیں طلب کرلی ہیں جب کہ ٹینڈر 28 ستمبر کو کھولے جائیں گے۔


ذرائع کے مطابق  کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندے ایئرپورٹ کی طرف راغب ہوتے ہیں۔  پرندوں کی تعداد میں اضافہ محفوظ ہوائی سفر کے لیے چیلنج ہے۔

مزیدخبریں