امن کے قیام کیلئے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی ضرورت ،اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے:اردوان 

 امن کے قیام کیلئے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی ضرورت ،اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے:اردوان 

واشنگٹن:ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصدکی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران ترکیہ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ امن کے قیام کیلئے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ دنیا میں تنازعات کے خاتمے اور امن کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔ یوکرین جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے ترکیہ سفارتکاری تیز کرے گا۔ 


ان کاکہنا تھا کہ  جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، امن میں کوئی شکست نہیں کھاتا۔ روس اور یوکرین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کی صورتحال کی وجہ سے ترکیہ پر پناہ گزینوں کا بوجھ ہے۔ سلامتی کونسل عالمی امن کی ضامن نہیں رہی بلکہ 5 مستقل ارکان کا میدان جنگ بن گئی ہے۔ 


رجب طیب اردوان نے کہا کہ غیر ملکیوں سے نفرت، نسل پرستی اور اسلاموفوبیا نئے بحران کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ نگورنو کاراباخ آذربائیجان کا علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا ترکیہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی جدوجہد کیلئے ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

مصنف کے بارے میں