اسلام آباد: تحریک انصاف کا ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی پولیس نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ صوبوں سے پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار طلب کرلیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینرز کے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔
نیو نیوز کے مطابق پنجاب سے 20 ہزار، خیبر پختونخوا سے 4 ہزار جبکہ 6 ہزار نفری رینجرز مانگی گئی ہے۔ پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سیکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گئے ہیں۔ ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں ۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔