پشاور:(نیو نیوز)خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلی آگئی، صوبائی وزرا، اور بیوروکریٹس سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کرسکیں گے،
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا جلاس ہوا۔ اسمبلی نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کرلیا،قانون کے تحت سرکاری ہیلی کاپٹر کے علاوہ صوبائی حکومت کرائےپر طیارہ یا ہیلی کاپٹر کی خدمات لے سکتی ہے ،
اجلاس کے دوران اپوزیشن اورحکومتی اراکین میں صوبے کے حقوق کے حوالے سے تلخ کلامی ہوئی ، اپوزیشن نے ایوان میں ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔