بھارت میں اسلام فوبیا پھر سے زور پکڑنے لگا

06:06 PM, 20 Sep, 2022

اترپردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش  میں  انتہا پسند ہندو  راہنما'یتی نرسنگانند'،نے قرآن پاک کی توہین کا ارتکاب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت کے شہر غازی آباد میں واقع  علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی  میں منعقدہ ایک مذہبی پروگرام کے دوران یتی نے اشتعال انگیز بیانات دیے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں یتی کو  قرآن پاک کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرتے ہوئے اور مدارس کے خلاف اشتعال انگیز تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انتہا پسند یتی نے بیان دیا کہ  ایسے اداروں کو ’’گرا‘‘ دینا چاہیے۔

خیال رہے ماضی میں بہت سے ہندو رہنما ایسے گستاخانہ بیان دیئے رہے ہیں جن سے بھارت سمیت دنیا بھر  کے مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جاتاہے ۔  

مزیدخبریں