اسلام آباد: بابا رحمتے ڈیم کیلئے کتنے فنڈز جمع ہوئے ؟ کہاں خرچ ہوئے؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تفصیلات کے لیے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کرلیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں سابق چیف جسٹس کو اگلی میٹنگ میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کے رکن نواب شیر وسیر نے کہا کہ وہ بابا رحمتے ڈیم کب تک بنے گا ؟
نورعالم خان نے استفسار کیا کہ کیا آڈٹ حکام نے ڈیم فنڈ اکاؤنٹ چیک کیا ہے؟پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر نے تفصیلات دینے سے انکار کیا ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھیں کہ قانون کے دائرے میں کام کریں۔رجسٹرار سپریم کورٹ کو آئین و قانون کا حوالہ دیں ۔
نور عالم خان کا مزید کہنا تھا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ پابند ہیں کہ دستاویزات مہیا کریں ۔سابق چیف جسٹس کو پہلے التجا کریں گے۔ان سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ اگلی میٹنگ میں آئیں اور تفصیلات بتائیں۔