'امپیریل سٹیٹ کراؤن' کتنا قیمتی ہے

05:00 PM, 20 Sep, 2022

 برطانیوی  بادشاہ یا ملکہ  کے سر پر سجنے والا یہ  تاج   بادشاہوں اور ملکاؤں کی طرف سے صدیوں سے جمع کیے گئے ہزاروں جواہرات کا ایک انمول مجموعہ ہے ۔

اس  تاج کو  1937 میں ملکہ الزبتھ دوم کے والد شاہ جارج ششم کی تاجپوشی کے لیے بنایا گیا ،  آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اپنے دور میں ہر سال پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر یہ تاج پہنتی تھیں ، شاہی  تاج میں تقریباً 3000 پتھر چمکتے ہیں۔ ان میں 2,868 ہیرے، 273 موتی، 17 نیلم، 11 زمرد اور پانچ یاقوت شامل ہیں.

اس تاج کے بارے میں تاریخ دان اور دی کراؤن جیولز کی مصنفہ اینا  کا کہنا ہے کہ ’بعض اوقات ان سے نکلنے والی روشنی کی وجہ سے تاج کو دیکھنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ یہ عظمت اور خودمختاری کی علامت ہے۔‘
 

  ملکہ الزبتھ دوم نے 2018 میں اس تاج کے بارے میں مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ تقریر پڑھنے کے لیے نیچے نہیں دیکھ سکتے، آپ کو تقریر کو اوپر لے جانا پڑے گا۔ کیونکہ اگر آپ نے ایسا کیا تو آپ کی گردن ٹوٹ جائے گی۔‘
 

تاج  میں 317 قیراط وزنی کلینن ٹو نامی ہیرا شامل ہے جسے افریقہ کا دوسرا ستارہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اب تک ملنے والے ہیروں میں سے سب سے بڑے ہیرے سے کاٹا گیا تھا۔یہ ایڈورڈ ہشتم کو ان کی 66ویں سالگرہ پر ٹرانسوال کی حکومت (موجودہ جنوبی افریقہ) نے دیا تھا۔

 
اس میں  سب سے قدیم ہیرا بھی شامل ہے جس کے بارے میں  یہ کہا جاتا ہے کہ ایک بار انگلستان کے 11ویں صدی کے بادشاہ سینٹ ایڈورڈ دی کنفیسر نے اسے انگوٹھی میں پہنا تھا۔ ملکہ الزبتھ دوم تاج میں ایک سرخ قیمتی پتھر کو بہت پسند کرتی تھیں جسے بلیک پرنس روبی کہا جاتا ہے۔اس کے بارے میں  خیال کیا جاتا ہے کہ سو سالہ سال  جاری رہنے والی  جنگ میں ہنری پنجم نے 1415 میں اسے اگینکورٹ کے محاذ کے پر  پہنن رکھا تھا  اور  شہر کے جنوب میں فرانسیسیوں کو شکست دی تھی۔
 

امپیریل سٹیٹ کراؤن سمیت تمام شاہی زیورات کی قیمت کا تعین تقریباً ناممکن ہے۔ شاہی امور کے ماہر الیسٹر بروس نے بی بی سی کی دستاویزی فلم کو بتایا کہ یہ  ہیرے جواہرات کا انمول  مجموعہ ہے۔
 

امپیریل سٹیٹ کراؤن جب استعمال میں نہیں ہوتا تو اسے  ٹاور آف لندن کے جیول ہاؤس میں نمائش  کیلئے رکھ دیا جاتا ہے تاکہ عوام  اس کو قریب سے دیکھ سکے ۔

 بادشاہ چارلس سوم روایت کی پیروی کرتے ہوئے اپنی تاجپوشی کے لیے سینٹ ایڈورڈ کا تاج پہنیں گے لیکن تقریب کے اختتام پر ویسٹ منسٹر ایبی کو چھوڑنے کے لیے امپیریل سٹیٹ کراؤن پہنیں گے۔

اس کے بعد وہ   پارلیمنٹ کے افتتاح کے  اور دیگر سرکاری  تقاریب میں ہی یہ پر امپیریل سٹیٹ کراؤن پہنیں گے۔
 

مزیدخبریں