پشاور: وفاقی وزرا مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کیخلاف پشاور میں بھی مقدمہ درج کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ پی ٹی آئی کارکن رحمان اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میاں جاوید لطیف نے تحریک انصاف کیخلاف مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ گرین ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا ۔ مقدمہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف مذہبی معاملات پر غلط بیانی کر کے عوام کو اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا گیا ۔ مقدمہ جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ باگڑیاں کے امام ارشاد الرحمن کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔