عمران خان امپورٹڈ چور ہے، اس کا محاسبہ ہونا چاہیے: مولانا فضل الرحمان

01:23 PM, 20 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

لاڑکانہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان سب کو چور ، چور کہتا ہے ۔ وہ خود بین الاقوامی چور ثابت ہوچکے ہیں ۔ یہ امپورٹڈ چور ہے ، اس کا محاسبہ ہونا چاہیے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان فوج سمیت تمام اداروں پر حملہ کر رہے ہیں ۔ عمران خان کون ہوتا جو حکومت سے کہے آرمی چیف کی تقرری کون کرے گا ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنا مرضی چیخیں چلائیں ، جو ہوگا آئین کے مطابق ہوگا ، فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف ہی کریں گے ۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عمران خان اور اسکی سیاست ختم ہوچکی ہے ۔ پنجاب حکومت کمزور ہے شاید پلٹ جائے گی ۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے ، بہت سے علاقوں میں ابھی تک پانی جمع ہے ، جس کے باعث لوگ سڑکوں پر ہیں ۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان عوام کی بلا تفریق خدمت کر رہے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل قابل مذمت ہے ، جے یو آئی اس بل کیخلاف نئی ترامیم پیش کرے گی ۔

مزیدخبریں