امریکی سکول میں فائرنگ ، متعدد افراد زخمی

11:22 PM, 20 Sep, 2021

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں  فائرنگ سے 2 طالب علم زخمی ہو گئے ،فائرنگ کے بعد ہر طرف بھگدڑ مچ گئی ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ورجینا میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو 17 سالہ طالب علموں نے ورجینیا کے ہائی سکول میں اندھا دھند فائرنگ کی ،ملزم فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے .

پولیس کے مطابق ایک زخمی کو چہرے اور ایک لڑکی کو ٹانگ پر گولی لگی ،،پولیس نے موقع پر پہنچ کر سکول کو گھیرے میں لے لیا ۔

سکول کا کنٹرول سنبھالتے ہی تمام طلبہ کو ٹینس کورٹ میں پہنچا دیا گیا ،جہاں بچوں کے والدین کو ان سے ملنے کی اجازت دی گئی ۔

پولیس کے مطابق زخمی بچوں کوہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تحقیقا ت کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں