ترجمان طالبان نے لڑکیوں کے سکول ،دفاتر جانے سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا 

11:18 PM, 20 Sep, 2021

کابل :ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے لڑکیوں کے سکول جانے سے متعلق قوائد بنا رہے ہیں ،اسلام میں خواتین کے حقوق کے مطابق انہیں تمام سہولیات دی جائینگی ۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا عالمی برادری کا افغانستان سے متعلق پروپگینڈا افسوسناک ہے ،انہوں نے کہا عالمی فنڈز کو جاری کرنے پر شرائط رکھنا غیرمناسب ہے،خواتین کی دفتروں میں واپسی کے لیے  وزارتوں کو گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں ،خواتین کے حقوق سے متعلق تمام گائیڈن لائنز جاری کی جائینگی ۔

انہوں نے کہا عالمی برادری سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ،افغانستان میں امن قائم رکھنےکیلئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں ،ایسے میں داعش افغانستان کیلئے کوئی خطرہ نہیں ،افغانستان کی سکیورٹی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ،اس سلسلے میں جلال آباد میں کچھ گرفتاریاں کی ہیں ۔

مزیدخبریں