پارٹی میں اختلافات پر شہباز شریف بھی نہ چپ رہے ،بڑا بیان داغ دیا

پارٹی میں اختلافات پر شہباز شریف بھی نہ چپ رہے ،بڑا بیان داغ دیا
کیپشن: PMLN,PDM,Shahbaz Sharif,Marryam Nawaz,Nawaz Sharif

لاہور: پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں دو بیا نیے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا اختلاف ہے۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈیژن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ،اگلے الیکشن کیلئے مل کر جدو جہد کرینگے ،انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ،گیس کی قیمت مزید نہ بڑھائی جائے ،مہنگائی اور بڑھتی بے روزگاری کے باعث عوام نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا ۔

شہبازشریف نے  شرح سود میں اضافے کی مذمت کی اور کہا کہ فیصلہ واپس لیا جائے، حکومت معیشت ٹھیک کرنے کے نام پر ہر روز ایک نئی حماقت کررہی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ 3سال کے ناکام تجربے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، ہماری معیشت، کلچر اور ثقافت کی بربادی کرکے رکھ دی گئی، کنٹونمنٹ الیکشن سب سے بڑی عوامی سطح پر حکومت پر عدم اعتماد تھا، کنٹورنمنٹ بورڈز الیکشن کسی بھی سروے سے بڑا سروے ہے۔ کنٹورنمنٹ بورڈ کے الیکشن میں جیت پارٹی کو عوام کی خدمت کی بدولت کامیابی ملی ۔

  شہباز شریف نے  شرح سود میں اضافے کی مذمت کی اور شرح سود 7.25 فیصد کرکے حکومت نے اپنے بجٹ کو خود جھوٹا قرار دے دیا ہے ۔حکومت نے بجٹ ترقی کے ہدف کے ساتھ جاری کیا، پالیسی ریٹ بڑھانا اس دعوے کے برعکس ہے ۔25 بیس پوائنٹس میں اضافہ معیشت پر خود حملہ ہے ۔حکومت معیشت ٹھیک کرنے کے نام پر ہر روز ایک نئی حماقت کررہی ہے ۔درآمدات اور کرنٹ اکا?نٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش میں یہ نیا بم پھینک دیا ہے۔ پالیسی ریٹ کے معاملے میں 15 ماہ بعد حکومت پھر وہیں آگئی ہے جہاں سے چلی تھی  ۔