وفاقی حکومت کے بعدسندھ حکومت بھی اِن ایکشن 

09:31 PM, 20 Sep, 2021

کراچی :وفاقی حکومت کے بعد حکومت سندھ بھی اِ ن ایکشن ،کراچی کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات دینے کیلئے 250 بسیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

وفاقی حکومت کی گرین لائن بسیں کراچی پہنچنے پر سندھ حکومت بھی متحرک ہوگئی ہے،سندھ حکومت نے 6 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کیلئے 250 بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، میرپورخاص ،سکھر، لاڑکانہ ،بینظیر آباد کیلئے بسیں خریدی جائیں گی۔

بسوں کی خریداری کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے خصوصی فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بھی نئی بسیں مختلف روٹس پر چلیں گی 250 بسوں کی خریداری کا منصوبہ سندھ کابینہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے، سندھ کابینہ کا اجلاس 23ستمبر کو صبح 10 بجے ہوگا۔

مزیدخبریں