کراچی :پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ۔ سیسنا طیارے نے کنٹرول کھو جانے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی ۔
تفصیلات کے مطابق اڑان کے کچھ دیر بعدہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ۔ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ائر پورٹ پر فائر بریگیڈ کے عملے کو بلایا گیا ۔
سیسنا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا طیارے کے پائلٹ نے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد " مے ڈے " کال کی ۔فنی خرابی کی وجہ سے طیارے کا کنٹرول پائلٹ کے بس میں نہیں رہا ۔