لندن میں لاک ڈائون کے بعد پہلا میوزیکل شو ،راحت فتح علی خان نے میلہ لوٹ لیا

06:50 PM, 20 Sep, 2021

لندن میں لاک ڈائون کے بعد پہلا میوزیکل شو ،راحت فتح علی خان نے میلہ لوٹ لیا ،میوزیکل نائٹ میں میئر آف لندن ،پاکستانی ہائی کمشنر سمیت برٹش پاکستانیوں اور دیگر کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

لندن میں عالمی وبا اور لاک ڈائون کے بعد پہلا میوزیکل شو منعقد ہوا جس میں راحت فتح علی خان نے ہمیشہ کی طرح اپنی پرفارمنس سے شائقین پر سحر طاری کر دیا ۔

سُروں کے بادشاہ راحت فتح علی خان نے لندن کے  ویمبلے ایرینا  میں  اپنی آواز کے جادو  جگایا  ،برطانیہ میں لاک ڈاؤن  کھلنے کے بعد پہلے بڑے تفریحی میوزیکل نائیٹ میں مئیر آف لندن،پاکستانی ہائی کمشنر سمیت برٹش پاکستانیوں اور دیگر کیمونیٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد زندگی کی رونقیں بھی  لوٹ آئی ،لندن کے ویمبلے ارینا میں  راحت فتح علی خان نے اپنی پرفارمنس سے شائقین پر سحر طاری کر دیا۔

  ایونٹ میں  لندن کے مئیر  صادق خان،پاکستانی  ہائی کمشنر معظم احمد خان  اور  برٹش  پاکستانیوں سمیت موسیقی کے شوقین ہزاروں شائقین نے شرکت کی ،لندن کے مئیر صادق خان  نے  راحت علی خان کی پرفارمنس کو یادگار قرار دیا۔

راحت فتح علی خان  مانچسٹر،برمنگھم،لیسٹر اور لیڈز میں  بھی  اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں،سُر و سنگیت کے اس شو میں راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالیوں پر بھی حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

مزیدخبریں