کابل : طالبان نے افغانستان میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ انتظامیہ کی طرف سے منعقد کردہ آئی پی ایل کا 14 واں سیزن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں کئی غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔
افغانستان میں طالبان نے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے سابق میڈیا منیجر ابراہیم مومند نے ٹوئٹ میں بتایا کہ طالبان نے قومی ٹی وی پرآئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔
Afghanistan national ???? ???? will not broadcast the @IPL as usual as it was reportedly banned to live the matches resumed tonight due to possible anti-islam contents, girls dancing & the attendence of barred hair women in the ????️ by Islamic Emirates of the Taliban. #CSKvMI pic.twitter.com/dmPZ3rrKn6
— M.ibrahim Momand (@IbrahimReporter) September 19, 2021
اس کے علاوہ افغان صحافی انیس الرحمان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغان اسپورٹس چینل آر ٹی اے اسپورٹس ٹرانسمیشن کیلئے فیس بھی ادا کرچکا ہے۔