پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری دیدی

05:30 PM, 20 Sep, 2021

لاہور: پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری دے دی۔ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کے محکمے میں 71 سیٹوں کا اعلان کیا گیا ہے

ہائیر ایجوکیشن، اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نئی سیٹوں کیمنظوری دی گئی ہے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ اورا سکول ایجوکیشن میں بھی نئی سیٹوں کو منظور کیا گیا ہے.

ہائیر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب میں 53 نئی نشستوں کیلئے 126 اعشاریہ 94 ملین روپے کا بجٹ منظور کر لیا  گیا ہے۔ اسکول ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کیلئے 59 سیٹوں کی منظوری دے دی گئی۔ ان سیٹوں کے لیے 184 اعشاریہ 5 ملین روپے فنڈز کی منظور کیا گیا ہے.

اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب کے محکمے میں 71 سیٹوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے71سیٹوں کیلئے 182 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی  ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر محکمہ ساؤتھ پنجاب کی 74 سیٹیں نکالی جائیں گی۔ 74سیٹوں کیلئے 123 اعشاریہ 35 ملین روپے کے فنڈز  جاری کیے جائیں گے۔ منظور شدہ تمام تر بجٹ ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت دیا جائے گا۔

مزیدخبریں