اسلام آباد:معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کیلئے بہترین اقدامات اُٹھائے گئے ،ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسی نیشن نہیں لگوائی ضرور لگائیں یہ موثر ہے ۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک ڈوز لگانے کے 4ہفتوں کے بعد دوسری ڈوز لگوائیں،چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ افراد کی ویکسی نیشن ہو، حاملہ خواتین کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ حاملہ خواتین بھی ویکسی نیشن کرا سکتی ہیں ۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا اسلام آباد واحد شہر ہے جس کی 50 فیصدآبادی ویکسی نیٹڈ ہے ،چاہتے اسلام آباد اور پاکستان کے تمام شہروں کو 100 فیصد ویکسی نیٹڈ بنایا جائے ۔
ڈینگی مچھر سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا ڈینگی کامچھر پانی میں پلتا ہے،پانی کو کہیں جمع نہ ہونے دیں۔