واشنگٹن : کورونا وائرس کی ویکسین فائزر 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے بھی مفید قرار دے دی گئی ہے۔ ویکسین لگنے سے بچوں کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔
امریکی ٹی وی سی این بی سی کے مطابق فائزر کی طرف سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بچوں میں ویکسین کے سائیڈ افیکٹ ٹین ایجر اور نوجوانوں سے کم ہے۔
فائزر کی طرف سے 22 سو بچوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ جس ڈیٹا منظوری کے لیے جلد فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو جلد بھجوادیا جائے گا۔
فائزر کے سی ای او البرٹ برلا کا کہنا ہے کہ بچوں کو بھی ویکسین لگنے سے ان میں ڈیلٹا وائرس کے خلاف مدافعت میں اضافہ ہوگا۔ ہیلتھ حکام کی منظوری کے بچوں کو بھی ویکسین لگانا شروع کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ فائزر ویکسین کے 12 سال تک کے بچوں کو لگانے کے لیے بھی امریکی ہیلتھ حکام نے منظوری دے رکھی ہے جبکہ موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن صرف بالغوں کے لیے ہے۔