امریکی شیر کورونا وائرس سے متاثر ، علاج جاری

02:55 PM, 20 Sep, 2021

واشنگٹن: نیشنل چڑیا گھر کے 9 جانوروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ماہرین نے چھ افریقی شیروں اور3ٹائیگروں میں بھوک، کھانسی، چھینک اور سستی کا مشاہدہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن زو کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ چڑیا گھر کے جانوروں میں بھی کورونا وائرس کے آثار پائے گئے تھے ۔ تاہم کورونا کے شکار تمام جانوروں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن زو کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ  شیر اور ٹائیگر اپنی رہائش گاہوں میں رہیں گے۔  چڑیا گھر کی سیر کے لئے آنے والوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا کیونکہ جانوروں اور انسانوں کے درمیان کافی فیصلہ ہے ۔ 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  کسی دوسرے جانور میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔  لیکن ویٹرنری کورونا وائرس ویکسین بیماری کے خطرے والے جانوروں کو بھی لگائی جائے گی۔

چڑیا گھر کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ  جانوروں کے دیکھ بھال کرنے والا عملہ ماسک کا باقاعدگی سے استعمال کرتا ہے، لیکن اس بات کا علم نہیں شیر کیسے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مزیدخبریں