امریکی سائنسدانوں کا کارنامہ، ایئر کنڈیشنر سے بھی ٹھنڈا پینٹ تیار  

 Invention of American scientists, even cold paint from air conditioners
کیپشن: فائل فوٹو

کیلیفورنیا: امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا پینٹ تیار کیا ہے جس سے استعمال سے ایئر کنڈیشنر جیسی ٹھنڈک پیدا ہوگی۔ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ حیر انگیز پینٹ اس دنیا سے ایئر کنڈیشنرز کو ہی ناپید کر دے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پینٹ امریکی یونیورسٹی پورڈیو کے سائنسدانوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس پینٹ کو تیار کرنے کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا میں بڑھتی ہوئی حدت کو کم کرنا تھا۔

اس حیرت انگیز ایجاد نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عالمی ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے اپنی کتاب میں شامل کر لیا ہے۔

اس ایجاد کو سامنے لانے والے پورڈیو یونیورسٹی کے پروفیسر شیولین روآن کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ہم نے تقریباً 7 سال قبل شروع کی تھی جس کا مقصد انرجی کو بچانا اور دنیا میں پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام تھا۔

پروفیسر شیولین روآن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ ایسا رنگ تیار کیا جائے جو عمارتوں کا گھروں کو سورج کی بڑھتی ہوئی حدت سے بچا سکے۔ اس کیلئے ضروری تھا کہ جو بھی پینٹ تیار کیا جائے وہ انتہائی سفید ہو۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ خصوصی رنگ انفراریڈ شعاعوں کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھا ہے بلکہ سولر ریڈیشنز کو بھی تقریباً 100 فیصد کر سکتا ہے۔

ان ہی خصوصیات کی وجہ سے سورج کی تپش اس پینٹ میں جذب نہیں ہو سکتی اور عمارت کی اندرونی دیواریں بغیر ایئر کنڈیشنر کے ہی ٹھنڈی ہو جاتی ہیں۔

سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ پینٹ سے 1000 سکوائر فیٹ رقبہ کور کیا جائے تو دس کلو واٹس توانائی کے برابر ٹھنڈک پیدا ہو گی۔