ڈی آئی جی آپریشنز کے بعد ایس پی سکیورٹی بھی کورونا کا شکار

01:38 PM, 20 Sep, 2021

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر میں کورونا وائرس کے اثرات مزید پھیلنے لگے ، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے بعد ایس پی سکیورٹی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سکیورٹی دوست محمد کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی ۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو 14 روز کے لیے گھر میں فرنطینہ کر لیا ۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کی چار روز قبل کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری بھی قرنطینہ کی وجہ سے دفتر نہیں آرہے ۔

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 246 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 51 ہزار 348 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد رہی ۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔

مزیدخبریں