ماسکو: روس کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ۔یونیورسٹی کی سیکورٹی نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ روسی شہر پرم کی یونیورسٹی میں پیش آیا ہے ۔فائرنگ سے یونیورسٹی میں افراتفری مچ گئی ۔
فائرنگ کے دوران طالبعلموں نے یونیورسٹی کی عمارت سے کود کر جانیں بچائیں ۔فائرنگ کرنے والا اسی یونیورسٹی کا ملازم تھا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔