دورہ پاکستان کی منسوخی شرمناک ہے: کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 

12:52 PM, 20 Sep, 2021

ولنگٹن : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سیریز منسوخ کرنے پر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے ۔ کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ مجھے تفصیلات کا نہیں پتا تاہم سیریز ختم کرنا شرمناک ہےْ 

بھارتی میڈیا کے مطابق کیوی کپتان کین ولیمسن جو اگرچہ دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کا حصہ نہیں تھے اور آئی پی ایل میں سن رائز حیدر آباد کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے کی تفصیلات کا نہیں پتا لیکن یہ اچانک ہوا جو شرمناک ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو بہت زیادہ پسند کیا جا تا ہے ۔میں دبئی میں آئی پی ایل کھیل رہا ہوں ایک دو دن تک تفصیلات معلوم ہوں گی۔ میں امید کرتا ہوں کہ نیوزی لینڈ کے واپس جانے سے کرکٹ کا نقصان نہیں ہوگا۔ 

واضح رہے کہ 17 ستمبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے شروع ہونے سے چند منٹ قبل سیکورٹی کا بہانہ بنا کر دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا  تھا۔ 

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایکزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رائٹ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی تھریٹ کے باعث دورہ منسوخ کرنا پڑا ۔ تفصیلات نہ پی سی بی کے ساتھ شیئر کی ہیں اور نہ کریں گے۔ 

تاہم آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی پیشکش کی جسے پی سی بی نے مسترد کردیا۔

پی سی بی کی طرف سے پیش کش مسترد کیے جانے پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دوبارہ سے دورہ پاکستان پر آمادہ ہوا ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ ہم مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں جس میں سیریز کھیلی جاسکے۔ 

مزیدخبریں