لاہور کے علاقے ملت پارک میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ

لاہور کے علاقے ملت پارک میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ

لاہور: ملت پارک میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ رونما ہوا ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ملتان کی رہائشی متاثرہ خاتون نے تھانہ ملت پارک میں درخواست دی ہے کہ وہ کراچی جارہی تھی کہ ظفر نامی ایک شخص نے اس کو فون کرکے لاہور بلایا اور اس کو ملت پارک کے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا ۔ 

خاتون کے مطابق ہوٹل میں ظفر ، اعظم اور حمزہ نامی شخص نے اس کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس سے چھ لاکھ روپے بھی چھین لئے ۔ 

پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں اس واقعہ میں کئی اہم باتیں تشریح طلب ہیں ۔