گلوکارہ میڈونا کا اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

02:42 PM, 20 Sep, 2020

 لاس اینجلس : ہالی وڈ گلوکارہ میڈونا نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈونا نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میںبتایا کہ ان کی زندگی ایک حیرت انگیز سفر ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ اس سفر سے لوگوں کو بھی آگاہ کریں۔

اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی زندگی کسی تفریحی پارک میں نصب اور ہوا میں بل کھاتی پٹریوں پر ہچکولے لیتی ٹرین یا رولر کوسٹر کی طرح ہے۔ فلم کے ذریعے ان کے مداح ایسی کئی باتوں اور رازوں سے پردہ اٹھتے دیکھیں گے۔ 

مزیدخبریں