اسلام آباد : مہلک وباء کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک مریض انتقال کرگیا جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 6416تک پہنچ گئی ۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 640 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ملک بھر میں اس وقت کوروناوائرس کے 562مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6952تک پہنچ گئی۔ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد ہے جبکہ ملک میں کوروناوائرسے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.6فیصد تک پہنچ گئی۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 259مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔
صوبہ سندھ کوروناوائرس کے مریضوں،صحتیاب ہونے والے مریضوں، اموات اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صرف ایک مریض انتقال کرگیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار 416 ہوگئی ۔
ملک میں اب تک کورونا کے 3 لاکھ5ہزار 671 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں دو لاکھ 92ہزار 303مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 98ہزار 368 ہوگئی جبکہ صوبے میں اب تک 2ہزار 226 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔صوبہ میں اب تک 94,774مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں فعال کوروناوائرس کیسز کی تعداد 1,369تک پہنچ گئی ۔
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33ہزار 626ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2 ہزار 459افراد جان کی بازی ہار گئے ۔سندھ میں کوروناوائرس کے 128,239مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں فعال کوروناوائرس کیسز کی تعداد 2,928رہ گئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 37ہزار 313ہوچکی ہے ۔
صوبے میں 1258 افراد چل بسے۔خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس کے 35,500مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے جبکہ صوبہ میں ایکٹیوکوروناوائرس کیسز کی تعداد 559رہ گئی۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 14ہزار 269 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے میں 145 مریض چل بسے ۔
بلوچستان میں کوروناوائرس کے 12,969مریض مکمل طور پر صحتیا ب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں ایکٹیوکوروناوائرس کیسز کی تعداد 1,155تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسز کی تعداد 16 ہزار124ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 180 تک جاپہنچی ۔اسلام آباد میں 15,529مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوںکی تعداد 415رہ گئی۔
گلگت بلتستان میں اب تک 3ہزار 450 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 81افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ گلگت بلتستان میں3,036مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں فعال کوروناوائرس کیسز کی تعداد 333رہ گئی ہے۔ آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2,517تک چکی ہے جبکہ 67 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔آزاد کشمیر میں 2,257مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 193رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34ہزار544 ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 31 لاکھ 60 ہزار 924 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔