کرائے کے ترجمان اور لوٹے اپنا سامان باندھ لیں، مریم اورنگزیب

11:16 AM, 20 Sep, 2020

اسلام آباد:پاکستان  مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان اور لوٹے اپنا سامان باندھ لیں۔مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے اور اب کرائے کے ترجمان اور لوٹے بھی اپنا سامان باندھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت شیر کے ٹوئٹر پر گرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے اور اے پی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کا جذبہ بتا رہا ہے پاکستان کا وزیر اعظم کون ہے جبکہ سلیکٹڈ حکومت پر ہفتہ اور اتوار کی شب قیامت کی رات تھی۔ سلیکٹڈ، کرپٹ اور نااہل حکومت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے۔

واضح رہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے جس سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ اے پی سی میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں