موٹروے ایم 4پر کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق، 8سالہ بچہ زخمی

11:07 AM, 20 Sep, 2020


 اسلام آباد : ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹروے ایم 4پر تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5افراد جان بحق افراد میں خاتون اور بچہ شامل ہیں جبکہ ایک 8 سالہ بچہ زخمی ہو گئی ہے ۔

علیٰ الصبح پنجاب کے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹروے ایم ۔4 پر تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ شامل ہیں جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا ہے۔

ریسکیو کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد اور زخمی بچہ کو تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں  بحق افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ 

حادثے کا شکار افراد لاہور ائیر پورٹ سے واپس لیہ جارہے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔

مزیدخبریں