اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوروں ،ڈاکوﺅں اور کرپٹ لوگوں نے بڑی بری طرح ملک کو لوٹا ہے ،اسی وجہ سے تین وزرائے اعظم جیل میں ہیں اور ایک دو سٹینڈ بائی پر ہیں وہ بھی عنقریب جیل جائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا معیشت کافی سنبھل گئی ہے ، تین سال میں عمران خان معیشت کی اس صورتحال کو بہتر کر لیں گے ، آصف علی زرداری پر اور منی لانڈرنگ کے کیس کھلیں گے ،شوگر مل کیس میں اور لوگ بھی اندر جائیں گے جس نے جو کیا اس کو اس کی سزا مل رہی ہے اس میں کوئی انتقامی کارروائی نہیں اسحاق ڈار، مراد علی شاہ اور خورشید شاہ کے حوالے سے کافی دنوں سے اخباروں میں آرہا ہے ،اصل چیز تو تب سامنے آئے گی جب یہ عدالتوں میں آئیں گے اور ان پر الزامات ثابت ہوں گے ،(ن) لیگ میں ایک نیا دھڑا بن رہا ہے ، نمائندگی کون کرے گا یہ میں نہیں جانتا ،جلد فیصلہ ہو جائےگا کہ (ن) لیگ کو کون سنبھالے گا ۔
شہبازشریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے ،پوری قوم کا پیسہ دو سڑکوں کی اورنج لائن پر لگا دیا اس کا پانچ فیصد بھی ریلوے پر لگا دیتے تو ریلوے ترقی کرجاتا ، مولانا مذہبی کارڈ کھیل رہا ہے اس میں خود رگڑا جائے گا ، اگر ہم نے مسئلہ کشمیر پر صحیح کارڈ کھیلے تو مودی اسمیں سے نکل نہیں سکے گا ،اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو پھر ایٹمی جنگ ہوگی،یہ ہماری آخری جنگ ہوگی ،اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہیں ، ہمیں پتہ ہے ٹرمپ اپنے الیکشن کےلئے دونوں طرف کھیل رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے گاجریں کھائیں ہیں ان ہی کے پیٹ میں درد ہے ، آصف علی زرداری پر اور منی لانڈرنگ کے کیس کھلیں گے ،شوگر مل کیس میں اور لوگ بھی اندر جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جس نے جو کیا ہے اس کو اس کی سزا مل رہی ہے اس میں کوئی سیاسی ، انتقامی کارروائی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار، مراد علی شاہ اور خورشید شاہ کے حوالے سے کافی دنوں سے اخباروں میں آرہا ہے ،اصل چیز تو تب سامنے آئے گی جب یہ عدالتوں میں آئیں گے اور ان پر الزامات ثابت ہوں گے ، میں نے کبھی ایسے سیاستدان نہیں دیکھے جس کو رات کو پکڑا جائے اور وہ اسی دن بیمار ہو جائیں ۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے بھی سات سات سال جیل کاٹی ہے ، انہیں تھوڑا حوصلہ کرنا چاہیے، میں اس بات کا حامی ہوں کہ ان سے پلی بارگین کر کے انہیں جانیں گے ، عمران خان بھی انہیں پیسے دیے بغیر جانے نہیں دیں گے ،پیسے دیں اور اربوں روپے کے گھروں میں جا کر زندگی گزاریں ،(ن) لیگ میں ایک نیا دھڑا بن رہا ہے ، نمائندگی کون کرے گا یہ میں نہیں جانتا ، اب دو لیگیں بن گئی ہیں ایک شہباز شریف اور دوسری نوازشریف لیگ،جلد فیصلہ ہو جائےگا کہ (ن) لیگ کو کون سنبھالے گا،میں صوبوں کی سیاست نہیں کرتا لیکن جتنی کرپشن پورے پاکستان میں ہے اتنی صرف سندھ میں ہے ،شہبازشریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے ،پوری قوم کا پیسہ دو سڑکوں کی اورنج لائن پر لگا دیا اس کا پانچ فیصد بھی ریلوے پر لگا دیتے تو ریلوے ترقی کرجاتا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 30اکتوبر کو لاک ڈاﺅن نہیں کرے گا ،یہ عمران خان کے نام پر نہیں بلکہ ناموس رسالت کے نام پر لوگوں کو اکٹھا کر رہا ہے جبکہ انہی کے دور میں ناموس رسالت کا بل لایا گیا ، یہ مذہبی کارڈ کھیل رہا ہے اس میں مولانا خود رگڑا جائے گا ، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی اس کے ساتھ نہیں دے گی ۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے ایسا غیر قانونی اقدام کر کے پاکستان اور کشمیریوں کی مدد کی ہے ، اگر ہم نے صحیح کارڈ کھیلے تو یہ نکل نہیں سکے گا یہ بری طرح پھنس چکا ہے ،کرفیو اٹھنے دیں اس کا حال پوری دنیا دیکھے گی ، اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو پھر ایٹمی جنگ ہوگی،یہ ہماری آخری جنگ ہوگی ،اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہیں ، ہمیں پتہ ہے ٹرمپ اپنے الیکشن کےلئے دونوں طرف کھیل رہا ہے اب کشمیر کا مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے ۔